Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

میئر کراچی کا رہائشی عمارتیں اور شادی ہال توڑنے سے انکار

کراچی: میئر کراچی وسیم اختر نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ سپریم کورٹ کے عمارتیں اور شادی ہال گرانے سے متعلق حکم پر عمل نہیں کیا جا سکتا۔ ذرائع کے مطابق وسیم اختر نے کہا کہ سپریم کورٹ کے احکامات پر 500 عمارتیں گرانے پر عمل روکا جائے اور سندھ حکومت عمارتیں گرانے پر نظر ثانی کی اپیل دائر کرے۔ ذرائع ابلاغ کے مطابق میئر کراچی کاکہنا تھا کہ جن عمارتوں کو گرانے کا کہاگیا وہ انکروچمنٹ نہیں بلکہ زمین کے استعمال کی تبدیلی کا معاملہ ہے، جن شادی ہالز میں شادی کی بکنگ ہے وہ بھی گرانے کو کہا گیا ہے، تاہم ہم بلڈنگ توڑیں گے اور نہ ہی شادی ہال توڑیں گے۔ البتہ غیر قانونی شادی ہالز گرائے جائیں گے، مگر رہائشی علاقوں میں قائم شادی ہالز کو نہ توڑا جائے ۔ میئر کراچی نے کہا کہ چیف جسٹس سے عمارتیں گرانے کے احکامات پر نظر ثانی کی اپیل کرتے ہیں، یہ ایک انسانی مسئلہ بن چکاہے ، جب 525 کچی آبادیاں ریگولائز ہوسکتی ہیں تو ان مسائل پر بھی توجہ دی جانی چاہیے ۔ پر ایم کیوایم پاکستان کے سربراہ خالد مقبول صدیقی نے کہا کہ کراچی کو 40 سال جس طرح لوٹا گیا ہے اس پر عدالتی کمیشن بنایا جائے۔
 

شیئر: