Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ملین مارچ جلد اسلام آباد کی طرف بڑھے گا،فضل الرحمان

ڈیرہ اسماعیل خان ...متحدہ مجلس عمل کے سربراہ اور جے یو آئی ف کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ حکومت کو بیرونی ایجنڈے کیلئے مسلط کیا گیا۔ہر صورت سازش ناکام بنائیں گے، جب سے عمران خان وزیراعظم بنا ہے مہنگائی200 فیصد بڑھ گئی ۔ قرضوں پر قرضے قوم پر لادے جا رہے ہیں۔ڈیرہ اسماعیل خان میں ملین مارچ سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ماضی میں بھی جعلی حکمرانوں اور جعلی مینڈیٹ کو تسلیم نہیں کیا۔ملین مارچ کا سلسلہ اب رکنے والا نہیں۔ اب یہ مارچ جلد اسلام آباد کی طرف بڑھے گا اور حکمرانوں کا دھڑن تختہ کردیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ سکھوں کے لئے راہداری کھول دی گئی لیکن کشمیریوں کو ملانے کے لئے کسی کوریڈور کی بات نہیں کی جارہی۔ انہوںنے کہا کہ ملین مارچ کی کامیابی اس بات کا ثبوت ہے کہ قوم نے الیکشن کے ذریعے جعلی مینڈیٹ کے ذریعے برسراقتدار آنے والے حکمرانوں کو تسلیم نہیں کیا۔ انہوں نے کہا کہ ایک کروڑ افراد کو نوکریاں دینے کا دعوی کرنے والوں نے ایک کروڑ افراد کو بے روزگار کردیا۔50 لاکھ گھروں کا اعلان کرنے والے عمران خان نے تجاوزات کے نام پرگھروں اور عمارتوں کو گرادیا۔

شیئر: