Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

جبری گمشدگی فوجداری جرم؟

اسلام آباد ... وفاقی وزیر برائے انسانی حقو ق ڈاکٹرشیریں مزاری نے کہا ہے کہ وزارت انسانی حقو ق نے ”جبری گمشدیوں “ کو فو جداری جر م قرار دینے کے لئے پاکستان کے ضا بط فو جد اری میں تر میم کے لئے قانون کا مسو دہ تیار کرلیا ۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ انسانی حقو ق کے تحفظ کیلئے تمام وسائل بروئے کار لارہے ہیں ۔خصو صاً خواتین ،بچوں اور معا شرے کے پسے ہوئے طبقات کے حقو ق کا تحفظ کرنے کے لئے بھر پور کو ششیں کی جارہی  ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ آئین اور بین الاقوامی وعدوں کے مطابق ہر شہری کے حقو ق کے تحفظ کے لئے نئی قانون سازی کر رہے ہیں جن کی فراہمی کی آئین میں ضما نت دی گئی ہے۔ انہوں نے کشمیرمیں انسانی حقو ق کی سنگین خلاف ورزیوں پر بھی تشویش کا اظہار کیا۔

شیئر: