Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

روسی صدر کے نمائندہ خصوصی کی وزیر خارجہ سے ملاقات

اسلام آباد: افغانستان کے لئے روسی صدر ولادمیر پوٹین کے نمائندہ خصوصی ضمیر کابلوف نے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی سے ملاقات کی جس میں خطے کی موجودہ سیاسی صورت حال پر بات چیت کی گئی۔ ذرائع کے مطابق دفتر خارجہ میں وفود کی سطح پر ہونے والی ملاقات کے دوران روسی نمائندہ خصوصی نے کہا کہ مسئلہ افغانستان کے حل کی خاطر پاکستان کا کردار نہایت اہمیت کا حامل ہے اور اس حوالے سے پاکستان کی کوششیں قابل تحسین ہیں۔ وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ افغانستان میں قیام امن، مجموعی طور پر خطے میں امن و استحکام کے لیے ناگزیر ہے ۔ افغان امن عمل کے لیے پاکستان اپنا کردار ادا کرتا رہے گا۔ واضح رہے کہ روسی صدر ولادمیر پوٹین کے نمائندہ خصوصی برائے افغانستان ضمیر کابلوف 2 روزہ دورے پر پاکستان میں ہیں قبل ازیں ان کے اسلام آباد پہنچنے پر دفتر خارجہ کے سینئر حکام اور روسی سفارتخانے کے حکام نے ان کا استقبال کیا تھا۔
 

شیئر: