Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

اسلحہ لائسنس کی تجدید اور توسیع سندھ حکومت کرے گی

کراچی:  عدالت عالیہ سندھ میں خودکار اسلحہ لائسنس پر پابندی کے خلاف درخواستوں کی سماعت ہوئی۔ اس دوران ہائی کورٹ نے اسلحہ لائسنس کی تجدید اور توسیع کا اختیار صوبائی حکومت کو دے دیا۔ ذرائع کے مطابق دوان سماعت ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل نے عدالت عالیہ کو بتایا کہ وفاقی حکومت نے خود کار اسلحہ لائسنس پر پابندی کا نوٹیفکیشن واپس لے لیا ہے اور نئے سندھ آرمز رولز بنائے جاچکے ہیں۔
سندھ ہائی کورٹ نے کہا کہ پاکستان آرمز آرڈیننس اور سندھ آرمز رولز کی روشنی میں نئی پالیسی بنائی جائے، جس پر ڈپٹی سیکرٹری داخلہ نے یقین دہانی کروائی کہ سندھ آرمز رولز کی روشنی میں نئی پالیسی بنائی جائے گی جبکہ محکمہ داخلہ میں نادرا کی تصدیق کا کاؤنٹر قائم ہے ۔
سماعت کے بعد سندھ ہائی کورٹ نے حکم جاری کیا کہ اب سندھ حکومت اسلحہ لائسنس کی تجدید اور توسیع کی مجاز ہوگی۔ عدالت نے سندھ حکومت کو ممنوع اور غیر ممنوع بور کے اسلحہ لائسنس کے لیے نئی پالیسی بنانے کا حکم بھی جاری کردیا۔
مزید پڑھیں:- - - -  --سانحہ ساہیوال: گولیاں 6 سالہ منیبہ اور ننھے عمیر کے جسم سے پار ہوئیں

شیئر: