Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

عمران فاروق کیس: ٹرائل روکنے کی درخواست مسترد

اسلام آباد: برطانیہ میں قتل ہونے والے ایم کیو ایم کے رہنما کے کیس کا ٹرائل روکنے کے لیے ایف آئی اے کی استدعا مسترد کردی گئی۔ ذرائع کے مطابق اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس اطہر من اللہ اور جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب پر مشتمل بینچ نے ایف آئی اے کی جاب سے دی گئی درخواست پر کیس کی سماعت کی جبکہ وفاق کی طرف سے اٹارنی جنرل انور منصور عدالت میں پیش ہوئے۔ اٹارنی جنرل کی جانب سے دوران سماعت دیے گئے دلائل میں کہا گیا کہ ٹرائل کورٹ نے وفاقی تحقیقاتی ادارے ایف آئی اے کی برطانیہ سے مزید شواہد اکٹھا کرنے کی درخواست مسترد کردی ہے۔ جس کے لیے ہائی کورٹ کی جانب سے کیس مکمل کرنے کی ڈیڈ لائن کو جواز بنایا گیا ہے۔ جس پر عدالت نے حکم دیا کہ ٹرائل کورٹ ڈیڈ لائن سے متاثر ہوئے بغیر ایف آئی اے کی درخواست سنے۔ دوران سماعت عدالت نے انسداد دہشت گردی کی عدالت کو بھی حکم دیا کہ عدالت ایف آئی اے کی درخواست کو دوبارہ سن کر میرٹ پر فیصلہ کرے ۔ بعد ازاں اسلام آباد ہائی کورٹ نے ایف آئی اے کی مقدمے میں مزید شواہد اکٹھے کرنے کی درخواست بھی نمٹا دی۔
 
 

شیئر: