Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

روحی بانو کا انتقال سانحہ ہے ، رضا مراد

    بالی وڈ کے نامور اداکار رضا مراد نے پاکستان کی لیجنڈ اداکارہ روحی بانو کے انتقال پر اظہار افسوس کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہم نے ایک عظیم فنکارہ کو کھو دیا۔ روحی بانو کے چاہنے والے صرف پاکستان میں ہی نہیں بلکہ ہندوستان میں بھی موجود ہیں۔رضا مراد نے کہا کہ ”میں نے روحی بانو کے ان گنت ڈرامے دیکھے ہیں، جن میں لانگ پلے، کانچ کا پل، زرد گلاب، قلعہ کہانی، حیرت کدہ اور ان کا آخری ڈرامہ ایک اور عورت شامل ہیں۔ بالی وڈ اداکار نے کہا کہ روحی بانو کا انتقال یقینا قومی المیہ اور سانحہ ہے۔ ہم نے ایک بہت ہی عظیم فنکارہ کو کھویا ہے جن کا نعم البدل تقریباً ناممکن ہے۔ یاد رہے کہ اداکارہ روحی بانو ترکی میں علاج کے دوران رواں ماہ جنوری کی 25 تاریخ کوانتقال کر گئی تھیں، ان کی عمر 67 برس تھی۔

 

شیئر: