Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

شاہ محمود سے میر واعظ عمر فاروق کا رابطہ

  اسلام آباد... وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ کشمیر میں ہندوستانی مظالم کا سلسلہ فوری بند ہونا چاہیے۔ ہند انکوائری کمیشن کو کشمیر کے دورے کی اجازت دے۔ منگل کو آل پارٹیز حریت کانفرنس کے چیئرمین میر واعظ عمر فاروق اور وزیر خارجہ کے درمیان ٹیلیفونک رابطہ ہوا۔ ترجمان کے مطابق وزیر خارجہ نے میر واعظ کو کشمیر کے حوالے سے پاکستانی اقدامات سے آگاہ کیا۔ کشمیر میں انسانی حقوق کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔اقوام متحدہ کی کشمیر پر رپورٹ پر بھی بات کی گئی۔ ترجمان کے مطابق وزیر خارجہ نے میر واعظ کو 4 اور5 فروری کو ہونے والی لندن کانفرنس سے متعلق آگاہ کیا۔ا س موقع پر وزیر خارجہ نے کہاکہ کشمیر میں ہندوستانی مظالم کا سلسلہ فوری بند ہونا چاہیے۔ میر واعظ نے کشمیر کے لئے حکومت پاکستان کی کاوشوں کو سراہا۔ میر واعظ نے کہا کہ ہند کبھی کشمیریوں کے حق خود ارادیت کو دبا نہیں سکتا۔ کشمیری کالے ہندوستانی قوانین کے خلاف لڑتے رہیں گے۔ میر واعظ نے کہاکہ لندن میں ہونیوالی کشمیر کانفرنس کا حصہ بننے کی خواہش ہے۔ہندوستانی حکومت نے میرا پاسپورٹ اور دیگر کاغذات ضبط کر رکھے ہیں۔ بیرونِ ملک سفر پر پابندی عائد ہے۔

شیئر: