Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

’’حکومت نے کوئی کردار ادا نہیں کیا‘ 5 کروڑ تاوان دے کر رہائی ملی‘‘

کوئٹہ:  سول اسپتال کوئٹہ کے بازیاب ہونے والے سرجن ڈاکٹر ابراہیم خلیل نے 48 روز بعد گھر پہنچنے پر دعویٰ کیا ہے کہ وہ 5 کروڑ روپے تاوان دینے کے بعد رہا ہوئے ہیں۔ ذرائع کے مطابق ڈاکٹرز ایکشن کمیٹی کے چیئرمین ڈاکٹرظاہر مندوخیل نے بتایا کہ ڈاکٹر ابراہیم خلیل کا کہنا ہے کہ ان کی بازیابی کے لیے جس نے بھی کردار ادا کیا ہے میں ان کا شکریہ ادا کرتا ہوں۔
تفصیلات کے مطابق میڈیا سے بات کرتے ہوئے چیئرمین ڈاکٹرز ایکشن کمیٹی کا کہنا ہے کہ ڈاکٹر ابراہیم خلیل نے بتایا ہے کہ وہ تاوان دے کر رہا ہوئے ہیں، ڈاکٹر ابراہیم خلیل کے بقول وہ 5 کروڑ روپے کے لگ بھگ تاوان دے کر واپس آئے ہیں۔ ڈاکٹر ظاہر مندو خیل نے مزید بتایا کہ ڈاکٹرابراہیم خلیل کا کہنا ہے کہ ان پر اس اغوا کے دوران تشدد کیا گیا، انہوں نے بہت مشکل وقت گزارا، حکومت نے ڈاکٹر ابراہیم خلیل کی بازیابی میں کوئی کردار ادا نہیں کیا۔ انہوں نے بتایا کہ ڈاکٹر ابراہیم خلیل کے مطابق انہیں گزشتہ شام کراچی میں چھوڑا گیا تھا، جہاں سے وہ کوئٹہ پہنچے ۔

شیئر: