Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ملکی آبادی کا ایک فیصد لوگ بھی ٹیکس نہیں دیتے‘ ایف بی آر

اسلام آباد:  ایف بی آر نے دعویٰ کیا ہے کہ ملک کی آبادی کا ایک فیصد لوگ بھی ٹیکس ادا نہیں کرتے۔ ذرائع کے مطابق سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے خزانہ کو بریفنگ دیتے ہوئے فیڈرل بیورو آف ریونیو کے خام نے بتایا کہ رواں برس ؎ساڑھے 15 لاکھ لوگوں نے ٹیکس ریٹرنز جمع کرائے۔ ریٹرن فائلرز کی تعداد ایک فیصد سے کم ہے، 50 سے 60 لاکھ لوگوں کو ٹیکس نیٹ میں شامل کیا جائے گا۔ ایف بی آر حکام کا کہنا تھا کہ آبادی کا ایک فیصد بھی لوگ ٹیکس نہیں دیتے۔ بھارت میں ٹیکس دینے والوں کی تعداد آبادی کا 4 فیصد ہے۔

شیئر: