پاکستان سے محبت،اکشے کمار تنقید کا نشانہ

ٹویٹر صارفین نے شاہ رخ خان کے بعدایکشن ہیرواکشے کو بھی پاکستان سے محبت کرنے پر آڑے ہاتھوں لے لیا۔واضح رہے کہ ہند میں پاکستانیوں کی تعریف کرنا کسی سے برداشت نہیں ہوتا اگر ہندوستانی فنکار پاکستان کے لئے اپنی محبت کا ذرا سا بھی اظہارکریں تو سوشل میڈیا پرانہیں شدید تنقید کا نشانہ بنایا جاتا ہے۔ حال ہی میں اکشے کمارپاکستان سے محبت کے اظہارپر تنقید کا نشانہ بن گئے۔اکشے کمار کی ایک پرانی وڈیوسوشل میڈیا پرگردش کررہی ہے جس میں وہ ایک نجی ٹی وی چینل کو دئیے گئے انٹرویو میں پاکستان سے متعلق اپنی محبت کا اظہارکرتے ہوئے کہہ رہے ہیںکہ پاکستان میں میری فلمیں سب سے زیادہ بزنس کرتی ہیں، جتنا پیاروہاں سے ملتا ہے شاید ہی کہیں اورسے ملتا ہو۔اس بیان پرکچھ صارفین نے کہا اگر یہی بات بالی وڈ کے تینوں خانزشاہ رخ، سلمان یا عامرخان نے کہی ہوتی تو ہنگامہ کھڑا ہوجاتا۔ایک صارف نے طنزیہ کہا کہ اب بتاو¿ اکشے کمار کو دھکے مار کے ملک سے باہر کہاں بھیجا جائے؟

 

شیئر: