امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ریپبلکن رکنِ کانگرس اور امریکی فوج کے سابق اہلکار ویسلی ہنٹ کو سعودی عرب میں امریکہ کا نیا سفیر نامزد کر دیا ہے۔
عرب نیوز کے مطابق ویسلی ہنٹ کی نامزدگی پیر کے روز امریکی سینیٹ کو بھیج دی گئی جہاں ان کی تقرری کی منظوری کے لیے ووٹنگ ہوگی۔
ہنٹ نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر ایک پوسٹ میں کہا کہ ’خطے میں ایک فوجی افسر کی حیثیت سے جنگی خدمات انجام دینے اور مملکتِ سعودی عرب میں دو سال تک سفارتی رابطہ کار کے طور پر کام کرنے کے باعث میں امریکہ اور سعودی عرب کے درمیان شراکت داری کی سٹریٹیجک اہمیت اور اس عہدے کی ذمہ داری کو سمجھتا ہوں۔‘