Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

’’جدہ ڈاؤن ٹاؤن‘‘کا آغاز اگلے ماہ

جدہ ۔۔۔۔جدہ شہر کے مغر ب میں مارچ کے اختتام پر عظیم الشان منصوبے’’جدہ ڈاؤن ٹاؤن‘‘کا نفاذ شروع کردیا جائیگا۔ اسے 50لاکھ مربع میٹر کے رقبے پر بسایا جائیگا۔ 58ہزار سے زیادہ افراد کی گنجائش ہوگی۔یہاں سیاحتی، رہائشی ، تجارتی مراکز قائم ہونگے۔ 12ہزار سے زیادہ مکانات بنائے جائیں گے۔ یہ مجوزہ منصوبہ کے 42فیصد رقبے پر بنائے جائیں گے۔ تفریحی علاقے کیلئے35فیصد ، دفاتر کیلئے12فیصد اور ضیافت کیلئے 11فیصد رقبہ مختص ہوگا۔ اس پر 18ارب ریال لاگت آئے گی۔ یہاں عجائب گھر ، ثقافتی و سماجی پروگراموں کے مراکز بھی ہونگے۔
مزید پڑھیں:- -  - - - -3اِن ون کے ذریعے حرمین کا دیدار

شیئر: