Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

’’عمران خان کی حکومت کو حجاج کی خدمت کی توفیق نہیں ملی‘‘

لاہور:  ن لیگ کی ترجمان اور سابق وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے حکومت پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان کی حکومت کو حاجیوں کو رعایت دینے اور سہولیات فراہم کرنے کی توفیق نہیں ملی جبکہ اللہ تعالیٰ نے نواز حکومت کو حاجیوں کی خدمت اور بہترین سہولیات دینے کی توفیق دی تھی۔ ذرائع کے مطابق حج اخراجات میں اضافے اور کابینہ اجلاس میں سبسڈی نہ دیے جانے کے فیصلے پر مذمتی بیان جاری کرتے ہوئے مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ موجودہ حکومت نے حج اخراجات کو ن لیگ کے دور سے دوگناکرتے ہوئے1 لاکھ 56 ہزار روپے کا اضافہ کیا ہے۔
مریم اورنگزیب کا مزید کہنا تھا کہ نواز شریف نے عوام کوسہولیات دیں پھربھی ان پرکرپٹ ہونے کی تہمت لگائی جاتی ہیں جبکہ ان کے دور میں حجاج کو معیاری کھانا مفت فراہم کیا گیا تھا۔ پہلی بارسرکاری اسکیم میں حجاج کرام کوپرائیویٹ اسکیم سے زیادہ بہترسروسز دی گئی تھیں۔  موجودہ حکومت عوام کو ریلیف دینے میں مکمل ناکام ہو چکی ہے۔ عالمی سطح پرتیل کی قیمتوں میں کمی کا فائدہ حجاج کونہ دیناافسوسناک ہے۔ حکومت حج اور بنیادی ضرورتوں پرٹیکس لگا کرآمدن بڑھانے کی کوشش کررہی ہے۔

شیئر: