Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

جدہ میں امریکی گلوکارہ ماریہ کیری کا پروگرام

جدہ۔۔۔۔ یہاں کنگ عبداللہ اکنامک سٹی میں امریکی گلوکارہ ماریہ کیری نے سعودی عرب میں اپنا پہلا پروگرام کیا۔
 

امریکی گلوکارہ تقریب میں چمکیلا سیاہ رنگ کا لباس پہنے ہوئے تھی اور امریکہ کے برعکس جدہ میں پروقار انداز میں پروگرام کررہی تھی۔

 

 شائقین نے تھیٹر پر آتے وقت ماریہ کیری کی وڈیو کلپ سوشل میڈیا پر ڈالدی۔ شائقین نے زور دار تالیوں میں ماریہ کیری کا استقبال کیا۔کنگ عبداللہ اکنامک سٹی نے ایک ہفتے قبل ٹویٹر پر اپنے اکاﺅنٹ میں اطلاع دی تھی کہ امریکی گلوکارہ ماریہ کیری جنوری کے آخر میں پروگرام کرینگی۔

شیئر: