Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ایم کیو ایم اور مینگل گروپ نے حکومت کو بلیک میل کیا؟

لاہور... مسلم لیگ (ق) کے ترجمان کامل علی آغا نے کہا ہے کہ تحریک انصاف سے قومی مفاد میں سیاسی اتحاد کیا ۔شرائط کے نکات کے مطابق تحریک انصاف اپنے اتحادیوں کو نہ صرف مشاورت میں شامل رکھے گی بلکہ پالیسی سازی میں تمام اتحادیوں کا عمل دخل ہوگا۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوںنے کہا کہ سیاسی اتحاد قومی مفاد میں غیر مشروط نہیںہوتے۔ تحریک انصاف کے ساتھ4 نکات پر اتحاد کیا جس کے مطابق تحریک انصاف اپنے اتحادیوں کو مشاورت کا حصہ رکھے گی ۔پالیسی سازی میں اتحادیوں کا عمل دخل ہوگا۔ مشاورت سے پالیسیاں وضع کی جائیں گی ۔شراکت اقتدار میں حصہ ارکان کی تعداد کے مطابق ملے گا۔ انہوں نے کہا کہ ایم کیو ایم اور مینگل گروپ نے حکومت کو بلیک میل کیا ۔ ہم بلیک میلنگ کی سیاست کرتے ہیں اور نہ دباو ڈالتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ مداخلت کی سبب ہی وزیر عمار یاسر نے استعفیٰ دیا ۔وزیر اعظم نے ہمارے تحفظات پر نوٹس لے لیا ۔اسی تناظر میںپرویز خٹک نے چوہدری برادران سے ملاقات کی ہے ۔
 

شیئر: