Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

کشمیر کمیٹی کے چیئرمین کا فیصلہ ہوگیا؟

اسلام آباد:  سینئر سیاست دان اور پی ٹی آئی کے رہنما فخر امام کو کشمیر کمیٹی کا چیئرمین بنانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق حکومت کی جانب سے اس حوالے سے جلد ہی نوٹی فکیشن بھی جاری کردیا جائے گا۔
نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق ذرائع کا کہنا ہے کہ فخر امام رکن قومی اسمبلی اور پبلک اکاؤنٹس کمیٹی (پی اے سی) کے رکن بھی ہیں جبکہ ہ سابق اسپیکر قومی اسمبلی بھی رہ چکے ہیں۔ ان کی اہلیہ بیگم عابدہ حسین بھی سینئر سیاستدان ہیں اور نواز شریف کے پرانے دور حکومت میں وزیر بھی رہ چکی ہیں۔ واضح رہے کہ موجودہ حکومت سے قبل مولانا فضل الرحمن 2008ء سے کشمیر کمیٹی کے چیئرمین کے عہدے پر فائز رہے ہیں۔

شیئر: