Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سانحہ 12 مئی کیس: وسیم اختر سمیت 21 ملزمان پر فرد جرم عائد

کراچی:  انسداد دہشت گردی کراچی کی عدالت میں سانحہ 12 مئی سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی۔ اس دوران درخواست ضمانت پر وکیل سرکار نے دلائل مکمل کیے۔ ذرائع کے مطابق عدالت نے میئر کراچی وسیم اختر سمیت 21 ملزمان پر ترمیمی فرد جرم عائد کردی۔
نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق عدالت نے مفرورملزم عبدالزاہد کی گرفتاری کے بعد 17 ملزمان کے ایک بار پھر ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کیے اور میئر کراچی وسیم اخترسمیت 21 ملزمان پر ترمیمی فردِ جرم عائد کردی، جس پر تمام ملزمان نے صحتِ جرم سے انکار کردیا۔ واضح رہے کہ 12 مئی 2007ء کو سابق صدر پرویز مشرف کے دور میں وکلا تحریک کے دوران غیر فعال چیف جسٹس افتخار چودھری کی کراچی آمد پر سیاسی جماعت کے کارکنوں کی فائرنگ سے وکلا سمیت کم از کم 50 افراد ہلاک ہوگئے تھے ۔

شیئر: