Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

دبئی میں کاروبار کرنے والے پاکستانیوں کیلئے بڑی خبر

اسلام آباد ... وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے اوورسیز پاکستانیز زلفی بخاری نے کہا ہے کہ پاکستانی سرمایہ کاروں کی سہولت کے لئے دبئی کی ایک کمپنی کے ساتھ معاہدے پر دستخط کردیئے۔ ٹی وی انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ دبئی میں موجود اور نئے پاکستانی سرمایہ کار جنہوں نے کسی بھی وجہ سے اپنا کاروبار بند کردیا تھا یا وہ نیا کاروبار شروع کرنا چاہتے ہیں۔ ان کے لئے دبئی میں ایک کمپنی کے ساتھ معاہدہ طے پا گیا۔ معاہدے کے تحت کمپنی پاکستانی سرمایہ کاروں کو 3 ماہ کے لئے دفتر کی مفت سہولت فراہم کرے گی ۔ دبئی میں کاروبار شروع کرنے کے لئے سرمایہ کاروں کو کسی قسم کی رجسٹریشن فیس بھی ادا نہیں کرنا پڑے گی۔

شیئر: