Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

کامیابی نہ ملنے پر اداکار’ ’راہول ڈکشٹ“ کی خودکشی

    بالی وڈمیںا سٹار بننے کے خواہشمند اداکار راہول دکشت نے ناکامی پر خودکشی کر لی۔ غمزدہ والد نے بہو پریا پر الزام لگاتے ہوئے اسے موت کا ذمہ دار قرار دے دیا۔میڈیا رپورٹس کے مطابق 28 سالہ اداکار راہول کا تعلق ریاست راجستھان کے شہر جے پور سے تھا۔ بالی وڈا سٹار بننے کا خواب سجائے وہ ممبئی آئے تھے تاہم گھر سے ان کی پنکھے سے لٹکی لاش برآمد ہوئی۔ لاش کے پاس سے خودکشی کی وجوہ سے متعلق کوئی تحریر نہیں ملی۔رپورٹس کے مطابق راہول اور انکی اہلیہ پریا نے ممبئی کے علاقے اوشیوارا میں دوستوں کو اپنے گھر پارٹی پر مدعو کر رکھا تھا۔ رات گئے فراغت کے بعد دونوں میاں بیوی سوگئے۔ صبح 5 بجے پریا کی آنکھ کھلی تو راہول کی لاش پنکھے سے لٹکی ہوئی تھی۔ اہلیہ کا کہنا ہے کہ انہوں نے شوہر کو فوری اسپتال منتقل کیا تاہم وہ جانبر نہ ہو سکے۔ پولیس نے مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی ۔ادھر راہول کے والد نے بہو پر الزام لگایا ہے کہ ان کا بیٹا خودکشی نہیں کرسکتا۔ پریا موت کی ذمہ دار ہے۔ ہندوستانی میڈیا کے مطابق روزانہ سیکڑوں لوگ ممبئی میں قسمت آزمائی کیلئے آتے ہیں، راہول بھی آنکھوں میں بالی وڈا سٹاربننے کا خواب سجائے ممبئی آیا تھا تاہم کوشش میں ناکامی پر خودکشی کر لی۔
 

شیئر: