Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

طلاق یافتہ ہونا گناہ نہیں، متھیرا

نامور پاکستانی ماڈل اور وی جے متھیرا نے کہا ہے کہ خواتین کا طلاق یافتہ ہونا گناہ نہیں۔انہیں بھی جینے کا حق ہے۔سوشل میڈیا پر ایک صارف نے متھیرا کو اپنی تصویر پوسٹ کرنے پر تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا تھا کہ اب یہ تو زیادہ دکھاوا ہورہا ہے ، ہمیں معلوم ہے آپ طلاق شدہ بھی ہیں‘۔ متھیرا نے خود پر طلاق شدہ کا لیبل لگانے والوں کو کراراجواب دیتے ہوئے کہا کہ’طلاق یافتہ ہونا گناہ نہیں ۔اب طلاق شدہ کے لفظ کا استعمال بند ہوجانا چاہئے ۔ ہر لڑکی کو اورطلاق یافتہ خواتین کو بھی جینے کا حق ہے لہٰذا خود بھی جیو اور دوسروں کو بھی جینے دو۔انہوں نے تنقید کرنیوالے صارف کو مخاطب کرتے ہوئے کہاکہ بہت افسوس کی بات ہے آپ جیسے مرد اس معاشرے کا حصہ ہیں۔ 
 

شیئر: