Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

صحت انصاف کارڈ کا اجرا، ملک سے غربت کا کاتمہ ہوگا‘ وزیر اعظم

اسلام آباد: وزیر اعظم عمران خان نے صحت انصاف کارڈ کا باقاعدہ اجرا کردیا۔ ذرائع کے مطابق اس حوالے سے تقریب میں وزیرا عظم نے کہا کہ ہیلتھ کارڈ کا مقصد غریب طبقے کو تحفظ فراہم کرنا ہے۔ گھر میں بیماری ہو تو پورے گھر کا بجٹ متاثر ہوتا ہے لیکن اس ہیلتھ کارڈ سے غربت کم ہوگی۔ وزیر اعظم نے کہا کہ ہم نے پہلے ہیلتھ کارڈ خیبر پختونخوا میں تقسیم کیا اور اب قبائلی علاقے کے خاندانوں کو بھی ہیلتھ کارڈ تقسیم کیے جائیں گے۔ تقریب میں وزیر اعظم کا مزید کہنا تھا کہ روپے کی قدر 35 فیصد گرنے کے سبب مہنگائی میں اضافہ ہوا، لیکن حکومت سب سے مشکل میں گھرے طبقے کی مشکلات دور کرے گی اور غربت کے خاتمے کا جامع پروگرام متعارف کرایا جائے گا۔ اس کے ساتھ بیت المال اور دیگر ایسے اداروں کو ایک پلیٹ فارم پر لایا جائے گا جبکہ غریبوں کو گھروں کے قرضے کے لیے بھی اسکیم لائی جائے گی۔ انہوں نے مزید کہا کہ ہند، سری لنکا اور بنگلہ دیش تک ہم سے آگے نکل چکے ہیں، ہم موجودہ وسائل استعمال کر کے بہتری کا پلان لانے پر غور کر رہے ہیں۔
 
 

شیئر: