Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

حکومت کا حج پر سبسڈی کےلئے غور

اسلام آباد: وفاقی کابینہ کی جانب سے اس سال حج کیلئے عازمین کو سبسڈی نہ دینے کے فیصلے کے شدید ردعمل کے بعد حکومت نے حج سبسڈی دینے کے معاملے پر غور شروع کردیا۔ ذرائع کے مطابق وزیر مذہبی امور نورالحق قادری نے وزیراعظم کو سبسڈی پر آمادہ کرنے کی کوششیں شروع کردی ہیں جس کے بعد وزارت مذہبی امور حج پر سبسڈی کےلئے سمری دوبارہ کابینہ کو بھیجے گی۔ ترجمان وزارت مذہبی امور کا کہنا ہے کہ کابینہ نے حج پالیسی کی حتمی منظوری نہیں دی، حج پر سبسڈی کا کوئی تصور نہیں، کوشش کی تھی کہ حاجیوں کو کھانا حکومت کی طرف سے دیا جائے ۔ واضح رہے کہ وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس ہوا تھا جس میں حج پالیسی 2019ءپیش کی گئی اور حج اخراجات اور سہولیات سے متعلق بریفنگ دیتے ہوئے بتایا گیا کہ اس سال وفاقی حکومت نے فی حاجی 45 ہزار سبسڈی دینے کافیصلہ کیا ہے تاہم اس فیصلے کو مسترد کردیا گیا اور رواں برس سبسڈی نہ دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے ۔
 
 

شیئر: