Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

صحت انصاف کارڈ ،7 لاکھ 20 ہزار تک علاج مفت

اسلام آباد...وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری اور وزیر صحت عامر محمود کیانی نے کہاہے کہ صحت انصاف کارڈ کے ذریعے 7 لاکھ 20 ہزار تک کا علاج مفت ہو گا۔اعضاءکی تبدیلی کے سوا تمام علاج شامل ہے۔کارڈ کے ساتھ ایک ہزار کے سفری اخراجات ہیں ۔اگر کوئی موت ہو جائے تو 10 ہزار روپے دئیے جائیں گے۔پہلے مرحلے میں اسلام آباد اورپختونخواکے قبائلی علاقوں میں کارڈ تقسیم ہونگے،کارڈ 150سے زائد سرکاری و نجی اسپتالوں میںکا رآمدہوگا۔پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوںنے کہا کہ خیبر پختونخوا میں یہ پروگرام لانچ کر چکے۔ اب وفاق میں صحت کارڈ کا اجراءکیا گیا ہے۔ اس کے بعد پنجاب، سندھ اور بلوچستان میں بھی صحت کارڈ کا اجراءکیا جائےگا۔ چاہتے ہیں کہ 2020 تک ہر پاکستانی شہری کے پاس صحت کارڈ ہو۔ایک سوال پر وزیر صحت نے کہا کہ صحت انصاف کارڈ سے تمام بیماریوں کے علاج کی سہولت فراہم کی جائے گی۔ 75ہزارروپے سے زائد ماہانہ تنخواہ والے افراد کیلئے ہیلتھ انشورنس کی سہولت فراہم کی جائیگی۔ 2020تک صحت انصاف کارڈ کا دائرہ کار پورے ملک تک وسیع کردیا جائیگا۔
 

شیئر: