Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی عرب نے اپنا پہلا مواصلاتی سیارہ خلا میں بھیج دیا

ریاض: سعودی عرب نے اپنا پہلا مواصلاتی مصنوعی سیارہ خلا میں بھیج دیا۔سعودی مصنوعی سیارے کے آخری پرزے میں ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کے دستخط ثبت ہیں۔ تفصیلات کے مطابق کنگ عبد العزیز سٹی برائے سائنس وٹیکنالوجی نے کہا ہے کہ منگل اور بدھ کی درمیانی شب پہلا مواصلاتی مصنوعی سیارہSGA-1 خلا میں کامیابی کے ساتھ بھیجا گیا۔ یہ جوایانا ایئر بیس سے خلا میں چھوڑا گیا۔یاد رہے کہ ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے دورہ امریکہ کے دوران سعودی مصنوعی سیارے کے آخری پرزے پر دستخط ثبت کرتے ہوئے لکھا تھا”بادلوں سے اونچی اڑان“۔سعودی مصنوعی سیارہ آئندہ 20سال تک کام کرے گا۔ اس سے کمیونیکشن میں بڑی تبدیلی واقع ہوگی۔ 
 

شیئر: