Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

مجھے رات کے وقت شوٹنگ پسند ہے، شاہ رخ

دومشہور اداکار اکشے کمار اور شاہ رخ خان یوں تو اپنی اپنی فلموں میں بے پناہ شہرت کماچکے ہیں مگرآج تک دونوں کسی فلم میں ساتھ نہیں آئے۔ ایسا کیوں ہے، ایک صحافی نے شاہ رخ سے پوچھ لیا جس پر کنگ خان نے جواب دیا کہ میں اتنی جلدی نہیں اٹھ سکتا جتنی جلدی اکشے کمار اٹھتے ہیں اور جب میرے کام کرنے کا وقت شروع ہوتا ہے اس وقت وہ واپس جانے کی تیاری کررہے ہوتے ہیں۔ شاہ رخ خان نے کہا کہ مجھے رات کے وقت شوٹنگ وغیرہ پسند ہے۔ مجھے نہیں لگتا اگر دونوں کو ساتھ کاسٹ کیاگیاتو ہم کبھی ساتھ میں کام نہیں کرسکیں گے۔

 
 

شیئر: