Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

کپل کی منموہن سنگھ سے ملاقات

مشہور ہندوستانی کامیڈین اداکار کپل شرما نے حال ہی میں سابق ہندوستانی وزیراعظم منموہن سنگھ سے ملاقات کی ۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق کپل نے منموہن کےساتھ ملاقات کی تصاویر سوشل اکاﺅنٹ پر شیئر کرتے ہوئے انکا شکریہ ادا کیا۔ کپل نے لکھاکہ دل سے دل کی گفتگو اور بہترین ملاقات کا شکریہ۔ اس سے قبل کپل شرما نے وزیراعظم نریندر مودی سے ملاقات کی تھی جس پر خود نریندر مودی نے ملاقات کے شکریہ کے جواب میں کپل کیلئے بہترین الفاظ ادا کئے تھے۔
 

شیئر: