Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

نواز شریف سزا معطلی: پنجاب حکومت سے جواب طلب

اسلام آباد:  مسلم لیگ ن کے قائد اور سابق وزیرا عظم نواز شریف کی طبی بنیادوں پر سزا معطلی کی درخواست پر اسلام آباد ہائی کورٹ میں سماعت ہوئی۔ ذرائع کے مطابق العزیزیہ ریفرنس میں سزا معطلی کی سماعت کے دوران عدالت نے محکمہ پنجاب کو نوٹس جاری کردیا ہے۔
عدالت عالیہ کے جسٹس عامر فاروق اور جسٹس محسن اختر کیانی پر مشتمل بینچ نے کیس کی سماعت کی اور تمام تفصیلات کرتے ہوئے آیندہ سماعت پر محکمہ داخلہ پنجاب سے جواب طلب کیا ہے۔ بعد ازاں کیس کی مزید سماعت ?? فروری تک ملتوی کردی گئی۔ واضح رہے کہ 24 دسمبر 2018ء کو احتساب عدالت نے سابق وزیراعظم نواز شریف کوالعزیزیہ اسٹیل ملز ریفرنس میں 7 سال قید اور جرمانے کی سزا سنائی تھی، جس کے بعد نیب نے انہیں گرفتار کرکے جیل منتقل کردیا تھا۔چند روز قبل کوٹ لکھپت جیل میں نواز شریف کا ڈاکٹروں کی ایک ٹیم نے طبی معاینہ کیا تھا جس میں امراض قلب کے ماہرین بھی شامل تھے ، جس کے بعد انہیں ڈاکٹروں کے مشورے پر سروسز اسپتال منتقل کیا گیا تھا۔

شیئر: