Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

مکہ مدینہ شاہراہوں پر حادثات، 3 ہلاک

مکہ مکرمہ۔۔۔ مکہ مکرمہ میں خواجات روڈ اور مدینہ منورہ میں عشیرہ تحصیل کے قریب الھجرہ روڈ پر ہونے والے دو ٹریفک حادثات میں 3 افراد ہلاک اور 6 زخمی ہوگئے۔ تفصیلات کے مطابق الخواجات روڈ پر دو گاڑیوں میں ٹکر ہوگئی تھی جس میں ایک شخص ہلاک اور چار زخمی ہوگئے ان میں دو کی حالت نازک ہے۔ ہلال احمر کے اہلکاروں نے زخمیوں کو علاج کیلئے اسپتال میں داخل کردیا ۔ دوسرا حادثہ وادی الفرع کمشنری کے ماتحت الحمنہ اسکول سے واپس آتے ہوئے الھجرہ روڈ پر ہوا اس میں دو ٹیچر جاں بحق اور دو زخمی ہوگئے۔ روڈ سیکیورٹی ، ٹریفک پولیس اور امدادی ٹیموں نے زخمیوں کو المیقات جنرل اسپتال منتقل کردیا۔ لاشیں سرد خانے میں محفوظ کرا دی گئیں۔

شیئر:

متعلقہ خبریں