Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

خوش قسمت ہوں، ”می ٹو“کا حصہ نہیں بنا، شتروگھن سنہا

شتروگھن سنہا نے کہاہے کہ میں خود کو خوش قسمت مانتا ہوں کیونکہ آج کے دور میں میرا نام می ٹو مہم کا حصہ نہیں بنا۔ایک موقع پرہندوستانی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شتروگھن سنہا نے کہاکہ میں اپنی اہلیہ کی سنتا ہوں اور اکثر انہیں ڈھال بنا کر اپنے ساتھ لے کر جاتا ہوں کہ اگر کچھ نہ بھی ہو تو میں یہ دکھا سکوں کہ میں اپنی شادی شدہ زندگی میں خوش ہوں اور میری زندگی اچھی ہے‘۔مشہور اداکار نے مزید کہا میری باتوں کو مذاق سمجھیں، میں ان خواتین کی تعریف کرتا ہوں جو دیر سے ہی سہی مگر سامنے آگئیں، میں ان کی ہمت کو سلام کرتا ہوں۔‘
 

شیئر: