Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

مکہ میونسپلٹی نے 2ماہ کی مہلت دیدی

مکہ مکرمہ۔۔۔ مقدس شہر کی میونسپلٹی نے الکعکیہ اور العابدیہ محلوں میں موجود گاڑیوں کے شو رومز اور ورکشاپس بند کرنے کا فیصلہ جاری کردیا۔ مالکان کو 2ماہ کے اندر آبادی سے باہر العکیشیہ کے علاقے میں ”کار سٹی (مدینتہ السیارات) منتقل ہوجانے کی ہدایت کردی۔ میونسپلٹی نے مالکان سے کہا ہے کہ وہ مذکورہ محلوں میں شو روم اور ورکشاپ بند کرکے مبینہ جگہ منتقل کی کارروائی مکمل کرنے کیلئے متعلقہ ا دارے سے رجوع کریں۔ کار سٹی کا منصوبہ مکمل ہوچکا ہے۔ 2ماہ بعد کوئی بھی ورکشاپ اور شو روم کھلا نظر آئیگا تو اسے سربمہر کردیا جائیگا۔

شیئر: