Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

رنبیرکو دیکھ کر اپنے ڈائیلاگز بھول جاتی ہوں، عالیہ بھٹ

    بالی وڈ کی خوبرو اداکارہ عالیہ بھٹ اور اداکار رنبیر کپور اپنے قریبی تعلقات کے حوالے سے زیادہ گفتگو نہیں کرتے لیکن پھر بھی ان کے روابط کے چرچے زباں زد عام ہیں۔عالیہ بھٹ اس وقت اپنی نئی فلم ’گلی بوائے‘ کی تشہیر میں مصروف ہیں جس میں وہ رنویر سنگھ کےساتھ مرکزی کردار نبھا رہی ہیں۔    ہندوستانی ویب سائٹ کی رپورٹ کے مطابق فلم کی تشہیر کے دوران ایک انٹرویو میں عالیہ بھٹ نے رنبیر اور ان کے اہل خانہ کے حوالے سے دلچسپ گفتگوکی ۔ انہوں نے بتایا کہ وہ ان لوگوں کی کمپنی بہت انجوائے کرتی ہیں۔ رنبیر کی والدہ نیتو سنگھ ایک سہیلی کی طرح ہیں جبکہ رشی کپور کا اپنا ایک دلچسپ انداز ہے جو بہت محظوظ کرتا ہے۔رنبیر کپور کے حوالے سے پوچھے گئے سوال کے جواب میں عالیہ بھٹ نے کہاکہ میں نے رنبیر جیسا بہترین اور حقیقی اداکار نہیں دیکھا۔ یہ میں اس لئے نہیں کہہ رہی کیونکہ مجھے وہ پسند ہیں بلکہ ان کی شخصیت اور اداکاری سے ہر کوئی متاثر ہے۔انہوں نے کہا کہ وہ بہت نرم مزاج ہیںاور بے فکر رہتے ہیں لیکن جب سیٹ پر ہوتے ہیں تو ان کی تمام تر توجہ کام پر ہوتی ہے ۔ اس کے علاوہ وہ کہیں اور دھیان نہیں دیتے۔عالیہ نے کہا کہ مجھے عام طور پر اپنے ڈائیلاگز جلدی یاد ہوجاتے ہیں اور میں پرفارمنس دیتے ہوئے اپنی لائنز نہیں بھولتی لیکن جب میں رنبیر کو دیکھتی ہوں تو اس وقت میں اپنے ڈائیلاگز بھول جاتی ہوں کیونکہ رنبیر جب بھی کوئی تاثر دیتے ہیں تو میں انہیں دیکھتی رہ جاتی ہوں، ان کی آنکھوں میں بہت سچائی اور سادگی ہے۔
 

شیئر: