Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

وزیراعلیٰ محمود خان سے اختلاف نہیں‘شاہ فرمان

پشاور...گورنر خیبرپختواشاہ فرمان نے کہا ہے کہ وزیراعلیٰ محمود خان کےساتھ کوئی اختلاف نہیں۔اتوار کو ایک بیان میں گورنر خیبرپختوا نے کہا کہ محمودخان صوبے کے چیف ایگزیکٹوہیں۔انہیں آئی جی اورچیف سیکرٹری کے تبادلے کااختیارہے۔وزیراعلیٰ نے اپنااختیاراستعمال کیا۔انہوں نے کہا کہ قبائلی اضلاع کی ترقی وخوشحالی کیلئے دونوں ایک پیج پرہیں۔ گورنر شاہ فرمان نے اس تاثر کو مسترد کیا کہ انضمام شدہ قبائلی علاقوں میں کوئی متوازی نظام رائج کیا جا رہا۔ بتدریج لیویز کو پولیس فورس کا حصہ بنایا جائے گا ۔کسی کو بے روزگار نہیں کرنا چاہئے۔ ذرائع کے مطابق گورنر اور وزیراعلی خیبرپختونخوا میں قبائلی اضلاع میںپولیس نظام کے نفاذ پر اختلافات ہیں۔

شیئر: