Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

’ ’شازم‘‘ کی نئی جھلکیاں جاری

ڈی سی کامکس کے مشہور کردار شازم کے گرد گھومتی نئی ہالی وڈ سپر ہیرو ایکشن ایڈونچر فلم ’شازم‘کی نئی جھلکیاں جاری کردی گئیں۔ ہدایتکارڈیوڈایف سینڈ برگ کی اس سنسنی خیز فلم کی کہانی ایک ایسے لڑکے کے گرد گھومتی ہے جسے اچانک جادوئی طاقت کے ذریعے بے پناہ طاقت مل جاتی ہے۔یہ لڑکا اس غیر معمولی طاقت کے ملتے ہی مضبوط جسامت والے نوجوان کا روپ دھار لیتاہے جسے اس کے دوست بھی پہچان نہیں پاتے۔یہ لڑکا خطرناک صلاحیتوں کا استعمال نہ جاننے پر اکثر مشکل میں گھر جاتا ہے تاہم پھراپنی طاقت کا اندازہ ہونے پر یہ دشمنوں کو منہ توڑ جواب دیتا ہے اور ان کا ڈٹ کر مقابلہ کرتا ہے۔سنسنی خیز مناظر سے بھرپور یہ سپر ہیرو ایکشن ایڈونچر5اپریل کو سنیما گھروں میں نمائش کیلئے پیش کر دی جائیگی۔

شیئر: