Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

حوثیوں کے گوداموں پر چھاپے، منشیات اور گولہ بارود برآمد

ریاض۔۔۔ یمنی فوج اور سیکیورٹی فورس نے حضر موت میں حوثیوں کے3 گوداموں پر چھاپے مار کر 8 ٹن نشہ آور اشیاءاور گولہ بارود برآمد کرلیا۔ گودام زمخ و منوخ ضلع کے ریگستان میں واقع تھے۔ یمن کے فوجی عہدیدار نے بتایا کہ5ہزار ریال والے جعلی کرنسی نوٹ بھی گوداموں سے برآمد ہوئے۔ یہ کرنسی نوٹ حوثیوں نے جاری کئے تھے۔ فوجیوں نے جائے وقوعہ سے2حوثیوں کو گرفتار کرلیا۔ دوسری جانب یمنی فوج کے اعلیٰ عہدیدار بریگیڈیئر عبدو مجلی نے کہا ہے کہ اگر الحدیدہ مذاکرات ناکام ہوگئے تو یمن کی سرکاری افواج تماشہ نہیں دیکھے گی۔ وہ فوجی طاقت کے بل پر مسئلے کا فیصلہ کرسکتی ہے۔ فوج کی تیاریاں مکمل ہیں۔ مجلی نے توجہ دلائی کہ حالیہ مذاکرات نے حوثیوں کا حقیقی چہرہ پوری دنیا کو دکھا دیا ہے۔ اقوام متحدہ ، سلامتی کونسل اور امن مذاکرات کے سرپرست ممالک اپنا اثر ورسوخ استعمال کرکے حوثیوں کو الحدیدہ بندرگاہیں حوالے کرنے ، شہر خالی کرنے اور تمام شرائط قبول کرنے پر آمادہ کریں۔ انہوں نے کہاکہ حوثی اب تک الحدیدہ میں 120 خلاف ورزیاں کرچکے ہیں۔

شیئر: