Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

میری پی اے سی کی رکنیت وزیر اعظم کی خواہش ہے‘ شیخ رشید

کراچی:  وزیر ریلوے شیخ رشید احمد نے ایک بار پھر پبلک اکاؤنٹس کمیٹی سے متعلق بات کرتے ہوئے کہا ہے کہ میں نے پی اے سی کا رکن بننے کے لیے خود سے نہیں کہا بلکہ وزیر اعظم عمران خان نے اس خواہش کا اظہار کیا تھا، اس حوالے سے اسپیکر قومی اسمبلی غلط کررہے ہیں۔ نجی ٹی وی کے پروگرام میں باتے کرتے ہوئے شیخ رشید کا کہنا تھا کہ شہباز شریف کے خلاف آیندہ ہفتے عدالت عظمیٰ میں جاؤں گا۔
عوامی مسلم لیگ کے سربراہ اور وفاقی وزیر نے مزید کہا کہ اسپیکر قومی اسمبلی قابل احترام ہیں لیکن وہ غلط فیصلہ کررہے ہیں۔ وزیر اعظم نے وزیر قانون سے خود پوچھا تھا کہ کیا وزیر پی اے سی کا رکن بن سکتا ہے جس پر فروغ نسیم نے جواب دیا کہ شیخ رشید پی اے سی کے رکن بن سکتے ہیں، نعیم الحق سے پوچھا تو انہوں نے مجھے نوٹی فکیشن پکڑا دیا کہ وزیر اعظم نے اسپیکر کو ہدایت دی ہے، تاہم اب اسپیکر غلط فیصلہ کررہے ہیں۔ آئین اور قانون کے تحت انہیں ایسا کرنے کا حق نہیں۔شیخ رشید کا کہنا تھا کہ مجھے دیگر ارکان پی اے سی سے کوئی مسئلہ نہیں۔
مزید پڑھیں:- - - - -زیر تربیت پولیس اہلکار کی خودکشی

شیئر: