Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

دنیا پاکستان کے کردارکی تعریف کررہی ہے‘ وزیر خارجہ

اسلام آباد: وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ اس وقت دنیا میں پاکستان اور امریکا کے مابین تعلقات سے متعلق مثبت بیانات سامنے آ رہے ہیں جبکہ پاکستان پر تنقید کرنے کے بجائے اب خطے سمیت عالمی سطح پر پاکستانی کردار کی ستایش کی جا رہی ہے۔ ذرائع کے طابق میونخ روانگی سے قبل ذرائع ابلاغ سے بات کرتے ہوئے وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ گلوبل سیکورٹی کانفرنس میں شرکت کے لیے میونخ جرمنی روانہ ہو رہے ہیں، جہاں عالمی سیکورٹی صورتحال پرمستقبل کے لیے مربوط لائحہ عمل مرتب کیا جاتاہے اور دنیا بھرسے وزرائے خارجہ،وزرائے دفاع، سیکورٹی ماہرین شرکت کرتے ہیں۔ وزیر خارجہ کا میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مزید کہنا تھا کہ میونخ میں افغان صدر اشرف غنی بھی تشریف لارہے ہیں۔ اس دوران ایک پینل ڈسکشن میں افغان صدراشرف غنی افغانستان کا نقطہ نظرپیش کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ میں پاکستان کے نقطہ نظر کو سب کے سامنے رکھوں گا۔ پاک امریکا تعلقات کے حالیہ بیانات انتہائی مثبت ہیں۔ پاکستان پرانگلیاں اٹھانے کے بجائے پاکستان کے کردار کو سراہا جارہا ہے۔ 
 

شیئر: