Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

کراچی: ’ ’چور ماسیوں“کا گروہ گرفتار

کراچی: مختلف علاقوں میں گھروں میں کام کرنے کے بہانے ملازمت حاصل کرنے والی چور خواتین کا گروہ پولیس کے ہتھے چڑھ گیا۔ ذرائع کے مطابق کراچی کے علاقے گلستان جوہر اور گلشن اقبال میں صفائی کے بہانے گھروں میں چوری اور لوٹ مار کرنے والی خواتین کا ایک گروہ پکڑا گیا ہے جس کے بارے میں بتایا گیا ہے کہ وہ آپس میں رشتے دار اور پاکپتن کی رہنے والی ہیں۔ علاقہ مکینوں نے 3 گھروں میں کام کرنے والی خواتین کو رنگے ہاتھوں پکڑا، جس کے بعد ان کی نشاندہی پر پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے مزید 6 خواتین کو گرفتار کر لیا۔ پولیس کے مطابق خواتین گروہ کی ارکان کسی بھی بنگلے میں ملازمت حاصل کرکے پہلے اعتماد قائم کرتی تھیں اور ایک یا دورز میں موقع پا کر واردات کردیتی تھیں۔ گرفتاریوں کے بعد خواتین سے چوری کے زیورات خریدنے والوں کی بھی تلاش جاری ہے۔
 

شیئر: