Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سانحہ ساہیوال: جے آئی ٹی رپورٹ 19 فروری کو پیش کرنے کا حکم

لاہور: ساہیوال میں سی ٹی ڈی اہل کاروں کی فائرنگ سے ہونے والی ہلاکتوں کی تحقیقات کرنے والی مشترکہ تحقیقاتی ٹیم کو پنجاب حکومت کی جانب سے 19 فروری تک رپورٹ پیش کرنے کا حکم دیا گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق صوبائی وزیر قانون راجا بشارت کی زیر سربراہی لاہور میں اہم اجلاس ہوا جس میں سانحہ ساہیوال سے متعلق جے آئی ٹی کی تحقیقات کا جائزہ لیا گیا۔ ذرائع ابلاغ کی رپورٹ کے مطابق اجلاس میں بتایا گیا ہے کہ جے آئی ٹی کی مقررہ مدت میں رپورٹ جمع کرانے کے بارے میں ہائی کورٹ کو بھی آگاہ کیا جائے گا۔ جے آئی ٹی سانحہ ساہیوال کے حوالے سے ابتدائی رپورٹ حکومت کو پہلے ہی پیش کرچکی ہے ، اس رپورٹ کی روشنی میں حکومت نے انتظامی ایکشن لیا تھا۔
 

شیئر: