Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

اقوام متحدہ حوثیوں سے معاہدہ نافذ کرائے، عرب اتحاد

    ریاض- - - -  عرب اتحاد برائے یمن نے الحدیدہ سے متعلق جمعرات کو اعلامیہ جاری کر کے اقوام متحدہ سے مطالبہ کیا کہ وہ سویڈن معاہدے پر حوثیوں سے عملدرآمد کرائے۔ حوثی 6ہفتے کے دوران 1400سے زیادہ خلاف ورزیاں کر کے متعدد افراد کو شہید اور زخمی کر چکے ہیں۔ عرب اتحاد نے اطمینان دلایا کہ وہ سویڈن معاہدے کی تمام دفعات کی پابندی کر رہے ہیں اور آئندہ بھی کریں گے۔ اتحاد کا کہنا ہے کہ حوثی جنگ بندی کے معاہدے سے فائدہ اٹھا کر اپنی عسکری پوزیشن مضبوط بنانے میں لگے ہوئے ہیں۔ یہ عالمی جہاز رانی ، خطے میں امن و استحکام اور انسانی امداد کی ترسیل میں مسلسل رکاوٹیں پیدا کر رہے ہیں۔ عرب اتحاد نے یمن میں عسکری کارروائی کا جواز پیش کرتے ہوئے کہا کہ یمنی صدر عبدربہ منصور ہادی کی درخواست پر فوجی کارروائی کی گئی۔ یہ کارروائی اقوام متحدہ اور عرب لیگ کے منشور نیز  عربوں کے مشترکہ دفاعی معاہدے کے عین مطابق ہے۔
مزید پڑھیں:-  - - - -مملکت: آرامکو اور ٹوٹل میں سیکڑوں پٹرول اسٹیشن قائم کرنے کا معاہدہ
 
 

شیئر: