Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سانحہ ساہیوال: اسلحہ کے بعد ریکارڈ میں ایک اور تبدیلی کا انکشاف

لاہور:  سانحہ ساہیوال کے شواہد کا تجزیہ کرنے والی فرانزک ایجنسی نے اپنی حتمی رپورٹ متعلقہ حکام کو بھیج دی ہے جس میں ڈیجیٹل وائس ریکارڈر کی ڈسک تبدیل کرنے کا انکشاف ہوا ہے۔ ذرائع کے مطابق گولیاں سی ٹی ڈی اہلکاروں نے چلائیں جبکہ جو ایس ایم جی رائفلیں بھیجی گئیں وہ بھی تبدیل تھیں، تمام افسران کا پولی گرافک ٹیسٹ ہونا چاہیے ۔
نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق ذرائع کا کہنا ہے کہ فرانزک ایجنسی کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ جو ڈیجیٹل وائس ریکارڈر کی ڈسک بھیجی گئی وہ تبدیل کی گئی، اگر اصلی ڈسک آتی تو معلوم ہو جاتا گولی چلانے کا حکم کس نے دیا، کار میں لگی ایک گولی سی ٹی ڈی اہلکار کی بندوق سے چلائی گئی۔ دوسری جانب سانحہ ساہیوال کی جے آئی ٹی نے ذیشان کے بھائی احتشام اور گواہان کے بیانات قلمبند کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ مشترکہ تحقیقاتی ٹیم نے احتشام اور گواہان کو آج پولیس کلب میں طلب کرلیا۔
 

شیئر: