Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

اترپردیش میں بجلی گرنے سے 11 افراد ہلاک ، 15 زخمی

    لکھنؤ-  --- -  اترپردیش میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ہونے والی بارش سے بڑے پیمانے پرفصلوں کونقصان پہنچا جبکہ بجلی گرنے سے 11  افراد ہلاک ہو گئے ۔  ہلاک ہونے والوں میں 9 افراد ہردوئی کے ہیں  جبکہ 2کا تعلق فرخ آباد سے ہے۔    تفصیلات کے مطابق تھانہ ارول کے موضع منصور پور کے مکھیاکے بیٹے کی آخری رسوم ادا کی جا رہی تھی کہ راستے میں گرج چمک کے ساتھ بوندیں پڑنے لگیں اوراسی اثناء زبردست بجلی کا کڑکا ہوا اورجنازہ لے جاتے ہوئے جلوس پر بجلی گری جس سے 9 افراد ہلاک ہو گئے ۔اس سے افراتفری مچ گئی لوگ لاشیں چھوڑ کر ادھر ادھر بھاگنے لگے ۔ بجلی گرنے سے 10 افراد بھی بری طرح جھلس گئے  ۔ آسمانی بجلی گرنے کا دوسرا واقعہ فرخ آباد میں پیش آیا جہاں  2لوگوں کی موت ہوگئی اورپانچ  بری طرح جھلس گئے ۔
مزید پڑھیں:- - - - -کشمیر:حملہ آوروں کو سخت سزا دی جائے، ارون جیٹلی

شیئر: