Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

وزیر اعظم ہاوس میں ناشتہ،ایوان صدر میں ظہرانہ

اسلام آباد ...سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان وزیر اعظم ہاوس میں وزیر اعظم عمران خان کے ساتھ ناشتہ کریں گے ۔ایوان صدر میں سعودی ولی عہد کے اعزاز میں ظہرانہ دیا جائے گا ۔صدر مملکت معزز مہمان کو اعلی ترین سول ایوارڈ نشان پاکستان عطا کریں گے۔ شہزادہ محمد بن سلمان آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے ون آن ون ملاقات کریں گے۔ چیئر مین سینیٹ اور اسپیکر قو می اسمبلی کی سربراہی میں پارلیمانی وفد بھی ملے گا۔ اپوزیشن کو بھی مدعو کیا گیا ہے۔ ایوان صدر میں ظہرانے میں شرکت کے بعد سعودی ولی عہددورہ مکمل کرکے ائیر پورٹ کے لئے روانہ ہوجائیں گے۔ 

شیئر: