Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

پاکستان گھر جیسا ہے، ولی عہد محمد بن سلمان

اسلام آباد(وسیم عباسی)سعودی ولی عہد نے کہا کہ پاکستان انہیں اپنے گھر جیسا لگتا ہے۔انہوں نے کہ پاکستان مستقبل کی بڑی معیشت ہے اور سعودی عرب مستقبل قریب میں اس سے شراکت داری چاہتا ہے۔ مشترکہ پریس کانفرنس میں انہوں نے کہا کہ پچھلے سال پاکستان کی معیشت کی شرع نمو 5 فیصد سے اوپر رہی۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کے ہمسائے میں چین اور ہند دنیا کی2بڑی معیشتیں ہیں جن سے اسے فائدہ ہو گا۔ ”ہم پاکستان کے ساتھ تعلقات پر یقین رکھتے ہیں اور ابھی صرف ایک آغاز ہے“۔ وزیراعظم عمران خان نے  کہا کہ ولی عہد پاکستان میں اتنے مقبول ہیں کہ اگر وہ الیکشن میں حصہ لیں تو مجھ سے زیادہ ووٹ لیں گے۔ انہوں نے ولی عہدسے کہا کہ پاکستان ان کا دوسرا گھر ہے۔وہ جب بھی مستقبل میں پاکستان آئیں وزیراعظم ہاوس میں قیام پزید ہو سکتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کی علاقائی صورتحال میں اہمیت ہے اور سعودی عرب کے ساتھ فطری اتحاد ہے۔  عمران خان نے کہا کہ سعودی ولی عہد کا دورہ پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان تعلقات کے نئے دور کا آغاز ہے۔ وزیراعظم نے کہا کہ دونوں ملکوں کے درمیان تعلقات پہلی بار کثیر الجہتی نوعیت اختیار کر رہے ہیں۔ انہوں نے سعودی عرب کی جیلوں میں قید 2107 پاکستانیوں کی رہائی پرولی عہد کا خصوصی طور پر شکریہ ادا کیا۔

شیئر: