Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

نواز شریف کی اسپتال میں سیکیورٹی سخت

لاہور:  مسلم لیگ ن کے صدر اور سابق وزیر اعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف نے نواز شریف کی صحت پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ سابق وزیر اعظم کا علاج ہونا چاہیے، ان کا علاج اس وقت بہتر طور پر نہیں ہو رہا۔ ذرائع کے مطابق شہباز شریف نے جناح اسپتال میں ن لیگ کے قائد نوازشریف سے ملاقات کی جس میں پارٹی ودیگر امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ ذرائع کے مطابق شہباز شریف اور نوازشریف 48 منٹ کی ملاقات میں علاج سے مطمین نہیں دکھائی دیے۔
شہباز شریف نے اسپتال پہنچتے ہی میڈیکل بورڈ کو کمرے میں بلایا اور نواز شریف کے ٹیسٹ اور علاج پر ڈاکٹرز سے صلاح مشورے کیے۔ بعد ازاں غیررسمی گفتگو میں انہوں نے کہا کہ نوازشریف کا علاج ہونا چاہیے ان کا علاج بہتر نہیں ہورہا جبکہ میری کمر میں تکلیف ہے اس کا بھی علاج چل رہا ہے۔  آشیانہ ہاؤسنگ سوسائٹی کا کیس جھوٹا ہے یہ بات عدالت میں بھی کہی ہے ۔ دوسری جانب دہشت گردی کے خطرے کے پیش نظرسابق وزیر اعظم نواز شریف کی جناح اسپتال میں سیکورٹی بڑھا دی گئی ہے۔ پولیس کی جانب سے اسپتال اور اطراف میں 27 مقامات کو انتہائی حساس قرار دے دیا ہے۔
مزید پڑھیں:- - - --  - -سعودی عوام خوش قسمت، محمد بن سلمان جیسا ولی عہد ملا،سنجرانی

شیئر: