Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

”فوٹو گراف“ کا ٹریلر جاری

حقیقی اداکاری کی وجہ سے پہچانے جانے والے اداکار نواز الدین صدیقی کی فلم ’فوٹو گرافر‘ کا ٹریلر جاری کردیا گیا۔ میڈیا کے مطابق فوٹو گرافر کی زندگی پر مبنی اس فلم میں نواز الدین صدیقی کے ساتھ سانیا ملہوترا مرکزی کردار ادا کر رہی ہیں۔ 2 منٹ 34 سیکنڈ کے ٹریلر میں فوٹو گرافر کی جدو جہد کو اجاگر کرنے کی کوشش کی گئی ہے۔فلم میں نواز الدین صدیقی رفیق کا کردار ادا کر رہے ہیں جوکہ ممبئی میں انڈین گیٹ وے آنے والے سیاحوں کی تصاویر بناتا ہے۔یہ فلم ریلیز سے قبل ہی برلن فلم فیسٹیول میں تعریفیں سمیٹ چکی ہے جوکہ رواں سال 15 مارچ کو سنیما گھروں کی زینت بنے گی۔
 

شیئر: