Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

جسٹن بیبراور ہیلی ہالڈوین میں طلاق کا فیصلہ

کینیڈین پاپ اسٹار اور اداکار 24 سالہ جسٹن بیبر نے گزشتہ نومبر میں اعتراف کیا تھا کہ انہوں نے امریکی اداکارہ و ماڈل 21 سالہ ہیلی ہالڈ وین سے خفیہ شادی کرلی ہے۔جسٹن بیبر نے خاموشی سے شادی کرنے کا اعتراف شادی کے 2 ماہ بعد کیا تھا تاہم خفیہ شادی سے قبل دونوں نے منگنی کا اعلان واضح طور پر کیا اور کہا تھا کہ وہ جلد شادی کرنے والے ہیں۔ بعد ازاں یہ اطلاعات بھی آئیں کہ کم عمری کی وجہ سے جسٹن بیبر اور ہیلی ہالڈ وین نے فوری شادی کا اردہ ترک کردیا ہے لیکن پھر نومبر 2018 میں دونوں نے خفیہ شادی کرنے کا اعتراف کرکے سب کو حیران کردیا تھا۔حیرت ناک امر یہ ہے کہ شادی کے 140 دن کے بعد ہی ان دونوں کے درمیان طلاق کی خبریں سامنے آنے لگی تھیں۔رواں ماہ فروری کے آغاز میں شوبز ویب سائٹ نے بتایا تھا کہ جسٹن بیبر اور ہیلی ہالڈ وین نے طلاق کا فیصلہ کرلیاہے۔رپورٹ میں دعویٰ کیا گیا تھا کہ دونوں کے درمیان طلاق کی نوبت اس لئے آئی کیونکہ اطلاعات ہیں کہ جسٹن بیبر نے شادی کے بعد خفیہ طور پر سابق فرینڈ گلوکارہ سیلینا گومز سے ملاقاتیں کی تھیں۔اسی بنا پردونوں کے درمیان جلد علیحدگی کا امکان ہے۔ برطانوی اخبار کے مطابق ہیلی ہالڈ وین نے حال ہی میں فیشن میگزین کے لئے فوٹوشوٹ کروایا۔ اس دوران انہوں نے کم عمری میں شادی کو خطرناک یا ڈراو¿نا تجربہ قرار دیا اور کہا کہ انہوں نے جلد شادی کرنے کا فیصلہ اچانک کیا۔ انہوں نے اس کی مزید وضاحت نہیں کی۔ہیلی ہالڈ وین نے جسٹن بیبر سے شادی کے بعد تعلقات میں کشیدگی پر کوئی بات نہیں کی اور نہ ہی انہوں نے طلاق کی چہ میگوئیوں پر کوئی تبصرہ کیا۔
 
 

شیئر: