Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ریچل کی ’’کبیرا ‘‘ عید پر ریلیز ہوگی

بین الاقوامی شہرت یافتہ اداکارہ و ماڈل ریچل خان کی فلم ’’کبیرا ‘‘ عید الفطر پر ریلیز کرنے کا فیصلہ کر لیا گیا ۔ ذرائع کے مطابق اداکارہ وماڈل ریچل خان نے پچھلے سال دو فلموں کی شوٹنگ میں حصہ لیا تھا اور دونوں فلموں کا کام مکمل کروادیا تھا ۔ توقع ہے کہ 2019میں ان کی دونوں فلمیں سینما گھر وں کی زینت بنیں گی جن میں ان کی ایک فلم ’’کبیرا ‘‘ عید الفطر پر ریلیز ہوگی جس میں ریچل خان ہیروئن کا رول اداکررہی ہیں ۔فلم کو تھائی لینڈ اور پاکستان میں پکچرائز کیا گیا ہے ۔
 
 

شیئر: