Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

نیب پر دہشت گردی کا الزام افسوسناک

اسلام آباد... نیب نے کہا ہے کہ حکومت سندھ کی طرف سے نیب پر دہشت گردی کا الزام لگانا انتہائی افسوسناک ہے ۔تمام الزامات بے بنیاد اور جارحانہ پروپیگنڈا ہے۔اعلامیہ میں کہا گیا کہ چہرے کو نہیں بلکہ کیس کو دیکھا جاتا ہے۔ کسی دباوکو خاطر میں لائے بغیر بدعنوان عناصر کیخلاف قانون کے مطابق فرائض سر انجام دے رہے ہیں۔ قومی ادارے کا ایمان کرپشن فری پاکستان ہے۔ قوم کے اربوں لوٹ کر بیرون ملک جانیوالے بدعنوان عناصر کو واپس لانے کیلئے سنجیدہ کوششیں کر رہے ہیں۔ بیان میں اسپیکر سندھ اسمبلی کی گرفتاری پر حکومت سندھ کے الزامات کا جواب دیتے ہوئے کہا گیا کہ آغا سراج درانی کی اہلخانہ کے ساتھ نیب کسی قسم کی بد سلوکی نہیں کی۔ چادر اور چار دیواری پامال کرنے کا سوچا بھی نہیں جا سکتا۔ نیب ہر خاتون اور شخص کی عزت نفس پر مکمل یقین رکھتا ہے۔ اہلکاروں نے قانون کے مطابق مجاز عدالت سے سرچ وارنٹ حاصل کئے ۔ ان کے ہمراہ خواتین پولیس بھی تھی۔ تمام کارروائی قانون کے مطابق کی گئی۔

شیئر: