Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

پاکستان میں ہندوستانی درآمدات بلا روک ٹوک جاری

 کراچی ( صلاح الدین حیدر) ہندوستان، پاکستان میں تیزی سے بڑھتی ہوئی کشیدگی اور الفاظ کی جنگ کے باوجود پاکستان میں ہندوستانی اشیا ئے صرف اسی طرح آرہی ہیں ہیں جیسے پہلے آرہی تھیں۔ پلوامہ حملے کے بعد پاکستان سے تجارت پر پابندی لگا دی تھی لیکن اس سے کچھ زیادہ فرق نہیں پڑا۔ پاکستانی تجارتی حلقوں کے مطابق ہند نے سیمنٹ، جپسم اور کھجور کی درآمدات پر 200 فیصد ڈیوٹی بڑھا دی جس سے کئی ایک ٹرک سامان سے بھرے واگہ بارڈر پر کھڑے ہیں مگر کپاس، کپڑے بنانے والے دھاگے، پلاسٹک کی چیزیں بدستور ہند سے آرہی ہیں۔ دوسری طرف سے دبئی اور دوسرے مقامات سے بھی ہندوستانی اشیاءکی پاکستان میں بلا روک ٹوک درآمدات ہورہی ہیں۔ ہول سیل مارکیٹ جو کراچی کے جوڑیا بازار اور میریٹ روڈ پر ہے کے دورے سے خود بخود پتا چل جاتا ہے کہ تاجر حضرات بغیر کسی جھجک کے ہندوستانی جیولری، کاسمیٹک پہلے کی طرح ہی بیچ رہے ہیں۔مصنوعی زیورات کی دبئی سے درآمدات ہوتی ہے۔ کراچی چیمبر آف کامرس اور انڈسٹری کے سابق صدر ہارون کا کہنا ہے کہ کیمیکل، چھوٹی الائچی، مونگ پھلی، بڑی الائچی، سوکھا ناریل جو کہ ہند سے سستی قیمت پر آتا ہے، بدستور فروخت ہورہا ہے۔ وزارت خزانہ کی تازہ ترین رپورٹ کے مطابق ملکی خزانے میں پچھلے 6 ماہ کے دوران 2.7 فیصد کمی ہوئی ہے جو کہ 2010ءکے بعد سب سے بڑا خسارہ ہے، دفاعی اخراجات اور بیرونی قرضے کے اخراجات میں روپے کی قیمت میں کمی بے تحاشہ اضافہ ہوگیا ہے۔
 

شیئر: